سوال : اسلامک طریقے سے اپ کسی کی اصلاح کیسے کر سکتے ہیں ؟
سوال : اسلامک طریقے سے اپ کسی کی اصلاح کیسے کر سکتے ہیں . اگر آپکو کسی انسان کی اصلاح کا موقع ملے تو اپ کیسے شروعات کر سکتے ہیں ؟
جواب: جواب یہ ہے کہ اپ اس سے سختی سے پیش نہیں آ سکتے ، تو آپکو کیا کرنا ہے اگر وہ غریب ہے تو اپ اسے پیسے دیں گے لیکن نہیں اس سے وہ اسلام کی طرف گامزن نہیں ہوگا تو جواب یہ ہے کہ اپ اس کے سامنے ایک ایسی شخصیت رکھیں جو عین اسلام کے مطابق زندگی جی رہا ہے ، انسان کا یہ نیچر ہوتا ہے کہ وہ دوسرے انسان کو کاپی کرتا ہے ، اس کی مثال اپ یوں لے لیجئے کہ جب چودہ سو سال پہلے لوگ گمراہی میں مبتلا تھے تو خدا تعالیٰ نے ان کی اصلاح کے لیے پیغمبر بیجھے تو عین اسلام کے مطابق زندگی جیتے ، جسے دیکھ کر لوگ بھی ان سے متاثر ہوتے تھے .
اب اس دور میں یہ ایسے ممکن ہوسکتا ہے کہ کیوں نہ دوسرے کی اصلاح کے لیے اپ خود ویسے بن جائیں ، مطلب جب اپ خود نماز ، قرآن کا خیال رکھیں گے تو دوسرا آپسے متاثر ہوگا اور کہیں نہ کہیں اسے اپنی زندگی میں لگائے گا آپکو زبردستی کرنے کی ضرورت نہیں بلکے اسے پیار سے سمجھانے کی ضرورت ہے . اسے یہ بتائے کہ یہ سب کرنے سے کیا ہوگا . اور خدا کے حضور اسکی اصلاح کی سچے دل سے دعا کیجئے . انشااللہ آپکو کامیابی ضرور ملے گی .
Comments
Post a Comment