کفار کے دلوں پر مہر لگانے سے کیا مراد ہے ؟

  کفار کے کفر و انکار کی وجہ سے الله تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہر لگادی .یعنی پہلے سے ان کے دل مہر شدہ نہ تھے .بلکے ان کے کفر و انکار اور اس پر شدید اصرار کی پاداش میں انہیں اس نعمت سے محروم کردیا گیا .ایک اور جگہ ارشاد ہے : یعنی جو کرتوت وہ کیا کرتے ہیں . ان کا میل ان کے دلوں پر جم گیا ہے .اور ان کے دلوں کا روشن آئینہ ان قدر مکدر ہوگیا ہے کہ آفتاب ہدایت کی روشن کرنیں ان میں چمک پیدا نہیں کر سکتیں .الله تعالیٰ ہمیں حسن عمل کی توفیق عطا فرمائے . آمین 

Comments

Popular posts from this blog

مکّہ کی نسبت مدینہ میں کیا چیز غور طلب تھی ؟

عملی لحاظ سے یہودیوں کی کیا حالت تھی ؟