اشترا کا کیا معنی ہے اور یہ قرآن میں کس لیے بیان کیا گیا ہے ؟
اشترا کا معنی ہے خریدنا ، قیمت ادا کر کے کوئی چیز لینا . قرآن مجید میں سوره بقرہ آیت نمبر ١٥ میں اس کا ذکر ہے :
ترجمہ "یہ لوگ جنہوں نے خرید لی گمراہی ہدایت کے بدلے مگر نفع بخش نہ ہوئی ان کی تجارت اور وہ صحیح راہ نہ جانتے تھے . "
یعنی اشترا کا معانی تب درست ہوسکتا ہے جب کہ منافقوں کے پاس دولت ایمان ہوتی اور اسے دے کر وہ کفر خریدتے . وہاں تو پہلے بھی کفر ہی کفر تھا .
(ضیا القرآن (حضرت پیر محمد کرم شاہ الا زہری رحمتہ الله علیہ ) سوره بقرہ آیت نمبر ١٥ صفحہ نمبر ٣٧.)
Comments
Post a Comment